Responde tus dudas

Esperamos podamos responder tus preguntas en esta sección

Preguntas más frecuentes

Why

مجھے COVID-19 کی ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟


ویکسین لگوانے کے بعد آپ کے COVID-19 کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہيں۔ اگر آپ اس کے باوجود بھی انفیکشن کا شکار ہوجائيں تو شدید ضمنی اثرات، ہسپتال میں داخل ہونے، یا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہيں۔ COVID-19 کا شکار ہونے کے باوجود بھی ویکسین لگوانا بہتر رہے گا کیونکہ یہ زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وائرس کی افزائش اور شکل بدل کر موجودہ ویکسینز سے مزاحمت رکھنے والی اشکال اختیار کرنے سے روکنے کے لیے ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ وائرس صرف انفیکشن کے شکار افراد میں شکل تبدیل کر سکتا ہے۔ لوگوں کو پوری طرح ویکسین لگنے کی صورت میں وائرس کو شکل تبدیل کرکے مزید اقسام تخلیق کرنے کا موقع نہيں ملے گا۔ COVID-19 وائرس کے خلاف ہمارا بہترین تحفظ ویکسین لگوانا ہے۔




مجھے دوسری خوراک کیوں درکار ہے؟


اگر آپ کو پہلی خوراک کے وقت Pfizer، Moderna یا AstraZeneca لگوایا گیا تھا تو آپ کو مکمل طور پر ویکسینیٹ ہونے کے لیے دوسری خوراک کی ضرورت ہے۔ مکمل ویکسینیشن آپ کو    COVID-19 سے سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اپنی پہلی خوراک کے 2 ہفتوں بعد سے آپ جزوی طور پر تحفظ یافتہ ہوں گے، لیکن آپ کی دوسری خوراک تمام موجودہ اقسام سے زيادہ مؤثر، طویل المیعاد تحفظ فراہم کرے گا۔




اجتماعی مدافعت کیوں ضروری ہے؟


اجتماعی مدافعت اس وقت ممکن ہوتی ہے جب زیادہ تر افراد کسی مخصوص مرض کے خلاف مدافعت رکھتے ہيں، جس سے اس مرض کے پھیلنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ اجتماعی مدافعت ویکسینیشن حاصل کرنے سے قاصر افراد، جیسے کہ نومولود بچوں، کو وائرس کا شکار ہونے کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اجتماعی مدافعت تک پہنچنے کے لیے ویکسینیشن نہایت اہم ہے۔ خسرہ، ممپس، پولیو اور چیچک ایسے وبائی امراض ہيں جو پہلے بہت عام تھے۔ ویکسینز کی بدولت، ہم نے ان تمام وبائی امراض کے خلاف اجتماعی مدافعت حاصل کرلی ہے۔ اب یہ امراض ان ممالک میں بہت کم پائے جاتے ہيں جہاں ویکسینیشن کی شرح بہت زيادہ ہے۔ COVID-19 کے خلاف اجتماعی مدافعت حاصل کرنے کے لیے، ہر اہل شخص کا ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ ہم جتنی جلدی پوری طرح ویکسین لگوائيں گے، اتنی ہی جلدی زندگی معمول پر واپس آسکے گی۔